فرحان یامین :لاہورمیں سگیاں کے قریب پرچی اسٹاپ کے علاقے میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کے باعث گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں، تاہم قریبی عمارتیں محفوظ رہیں۔ گودام میں کولنگ اور سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔