ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کہاں ہوگا ؟ اہم خبر آگئی

پی ایس ایل کہاں ہوگا ؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: PSL
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  ذکاء اشرف کا کہنا ہے  کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایلپاکستان میں ہوگا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے   پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا آئی سی سی ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ  پاکستانی ٹیم کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی قومی انتخابات ہوں گے تو اس کے بعد    پی سی بی کے الیکشن بھی ہوجائیں گے۔ذکاء اشرف نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب   پی ایس ایل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے نہ کہ دبئی میں۔