ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ کر دیا گیا

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ کر دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب پولیس کےلاہور میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ، کوٹ لکھپت کو چارج شیٹ کردیاگیا،ایس ایچ او نواب ٹاؤن، شادباغ،گرین ٹاؤن کو چارج شیٹ کر دیا گیا،اسی طرح ایس ایچ او سبزہ زار،مغلپورہ، گجر پورہ کو چارج شیٹ کر دیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ٹاؤن شپ، پرانی انارکلی اورایس ایچ اوہیئرکو  بھی چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سمن آبادکو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،سال سروس ضبط اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاریوں ،ٹارگٹ پورے نہ کرنے پر چارج شیٹ کیاگیا ۔