ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل، پولیو کا اگلا مرحلہ5 اکتوبر سے شروع ہو گا

ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل، پولیو کا اگلا مرحلہ5 اکتوبر سے شروع ہو گا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسا م سلطا ن :خصوصی پولیو کا 5 اکتوبر سے اگلا مرحلہ شروع ہو گا ،ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل، ٹریننگ سیشن شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کی ہدایت پر تحصیل ماڈل ٹاؤن اور کینٹ میں ٹریننگ سیشن منعقد کیے گئے ہیں ،اے سی کینٹ نبیل میمن کی سربراہی میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ 4 کی پولیو ٹیموں کی ٹریننگ شروع  ہے ۔

ٹریننگ سیشن میں یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز اور پولیو ٹیموں کی شرکت بھی شر کت ہے ،پولیو ٹیموں کو ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ کی تکنیک کو معیاری بنانے پر توجہ کی تربیت دی گئی ہے۔
اس کے علا و ہ ریفیوزل و مسڈ کیسز کی کوریج بہتر بنانے کے طریقہ کار کی بھی تربیت دی گئی ،اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف خان  نے کالونی میں رہائشیوں کے ساتھ ملاقات  بھی کی ،پولیو مہم میں پشتون آبادی ودیگر صوبوں سے آئے افراد کو مطمئن کیا،اے سی ماڈل ٹاؤن نے خان کالونی کے رہائشیوں کو پولیو مہم کی اہمیت بارے آگاہ کیا۔