ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کا26واں اجلاس، 9اہم فیصلوں کی منظوری دےدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا26واں اجلاس منگل کے روز ہوا،اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

 نگراں وزیرا علیٰ محسن نقوی کے زیر صدارت اجلا س میں    پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس(اپوائنٹمنٹ بائی پرموشن) سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری،،پنجاب سپورٹس انڈومنٹ فنڈمینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔

 صوبائی کابینہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن او رصوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹس برائے 2022 کی منظوری دیدی،کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ممبر کی تقرری کی بھی منظوری دیدی گئی۔

 اس کے علاوہ  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ آئی سی ٹی بیسڈ سسٹم کے معاہدے کی تجدید کی منظوری، پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی رولز 2023 کی منظوری دیدی گئی،کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے 10 ویں اور 11 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری دیدی گئی۔

 صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  صوبائی وزراء،مشیران،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی  جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔