(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سےنیشنل سکیورٹی کمیٹی کا طے شدہ اجلاس موخر کر دیا گیا تھا ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں پی ایم ہاوس لیکس اور دیگر سلامتی امور پر مشاورت ہو گی ،سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔