اسحاق ڈار کی واپسی پر مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے،پی ٹی آئی رہنما

اسحاق ڈار کی واپسی پر مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے،پی ٹی آئی رہنما
کیپشن: Ishaq Dar ,Imran Ismaeel
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرخزانہ کی پاکستان آمد سے قبل ہی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے۔اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیے گئے ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کیے، پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا تھا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے رہا ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رور ہی  وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ  5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچے ہیں۔