ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے نئی تاریخ رقم کردی

Sajid Ali Sadpara
کیپشن: Sajid Ali Sadpara
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیئے جانے کی اطلاع خود انہوں نے  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔   ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا ہے، نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

یاد رہے کہ 8 ہزار میٹرز سے زائد بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں۔

ماؤنٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر تمام کوہ پیماؤں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے۔

ساجد سد پارہ نے کچھ گھنٹے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما حفاظت سے ہیں البتہ کچھ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔