میسیجنگ ایپ سنگل کی سروس میں تعطل، دنیابھر میں کروڑوں صارفین متاثر

signal logo
کیپشن: signal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :میسنجنگ ایپ سگنل کا اچانک سرور ڈاؤن ہوجانے سے دنیا بھر یمں کروڑوں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

  رپورٹ کے مطابق کمپنی نے  سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ  کہ فی الحال سگنل کے استعمال میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ہم اس کو بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔صارفین نے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 11 بج کر پانچ منٹ پر نیٹ ورک کے مسائل کی شکایت کرنا شروع کی تھی۔امریکہ، یورپ، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں صارفین کو سگنل استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

سال 2014 میں لانچ ہونے والے سگنل ایپ کا سب سے زیادہ استعمال اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اس کے بارے میں ٹویٹ کی ۔ اس کے بعد سگنل کو رواں سال مارچ تک 10 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس سال کے شروع میں واٹس ایپ نے اپنے شرائط و ضوابط میں رد و بدل کیے جس کے بعد ذاتی معلومات تک رسائی سے متعلق سوالات کھڑے ہوگئے تھے۔