ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی بھی شکایت سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی بھی شکایت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل  ایک ماہ سے غیر فعال، شکایت سیل کا سربراہ اور ملازمین دفتر کے بغیر بے یارو مددگار ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود غیر فعال ہے، دفتر بند ہونے کے باعث پنجاب حکومت نے 50 سے زائد سرکاری ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، داد رسی کے لیے آنے والے سائلین بھی پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق شکایت سیل کے چیئرمین کو ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود دفتر ہی نہ مل سکا، شکایت سیل ایک ماہ پہلے ایوان وزیراعلیٰ سے بند کیا گیا تھا، سرکاری ملازمین دفتر نہ ہونے کے باعث گھروں میں بیٹھے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer