( شاہین عتیق) صارف عدالت میں 64 ہزار کا موبائل فون خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر اشرف موبائل شاپ حفیظ سنٹر کے مالک کے خلا ف اکتیس لاکھ چھیاسٹھ ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صارف عدالت مین لاہور کینٹ کے نبیل فرخ نے اشرف موبائل شاپ حفیظ سنٹر کے مالک کے خلاف اکتیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے حفیظ سنٹر کی شاپ سے موبائل 64 ہزار روپے میں خریدا جس کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی اس نے اس کو استعمال کیا تو اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہ کیا جس کی وجہ سے اس کو ذہنی کوفت ہوئی فوری دکاندار سے رابط کیا اس کو موبائل فون کی شکایت درج کرائی لیکن اس نے بات تک نہ سنی اور نہ ہی وارنٹی کے مطابق عمل درآمد کیا ۔
دعوے میں کہا گیا کہ موبائل فون خراب لینے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جاے عدالت نے دعوے پر درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لیے 15 اکتوبر کو طلب کرلیا۔