ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی 5 اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع

لاہور کی 5 اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع
کیپشن: City42 - Helmet, Traffic police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والے 35 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ تھما دیئے۔ مال روڈ کے بعد کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع کرنے کی تیاریاں  مکمل کر لی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ پینتیس ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس تھما دیئے گئے ہیں جبکہ صرف مال روڈ پر ہی 6700 چالان کیے گئے۔شہریوں نے سڑکوں پر اس نئی تبدیلی کو خوش آئند کہا ہے انکا کہنا ہے یہ عمل پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور کی 4 اہم شاہراہوں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی  ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer