ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ

پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوش خبری سامنے آئی ہے۔

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر  عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی اے اے کا یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے ۔