ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا

صبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا، ’استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فوراً واپس آجاتی ہیں۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹس کے بجائے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں انہیں کھلی فضا اور لان وغیرہ پسند ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے صبا قمر پر کراچی کی توہین کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ غیر مقامی ملک کے میٹروپولیٹن سٹی سے صرف پیسے کمانا چاہتے ہیں اور صرف اس ہی لیے یہاں آتے ہیں۔

https://reviewit.pk/wp-content/uploads/2025/10/Screenshot_2025-10-26-19-32-57-302_com.instagram.android-edit-1024x446.jpg

Ansa Awais

Content Writer