ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نوٹم کے مطابق دونوں روز صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔

لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے مختلف فضائی روٹس اس فیصلے کے تحت متاثر ہوں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کرتے ہوئے کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق2 روز کے دوران روزانہ3 گھنٹے فضائی حدود کی بندش عمل میں لائی جائے گی تاکہ ایئر ٹریفک کی سیکیورٹی اور آپریشنل امور کو مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔