ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی نے خودکشی کرلی

بھارتی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
35 سالہ روہنی نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کومدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں واقع ان کے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا، ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی، روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔
روشنی کلم نے بتایا کہ روہنی پچھلے کچھ عرصے سے نوکری کے دباؤ کا شکار تھیں، وہ آشتہ کے ایک نجی سکول میں مارشل آرٹس کوچ کے طور پر کام کرتی تھیں اور حال ہی میں دیواس واپس آئی تھیں، وہ سکول کے عملے سے پریشان تھی خاص طور پر پرنسپل کے رویے نے اسے بہت تنگ کر رکھا تھا۔

روہنی نے 2007 میں مارشل آرٹس کا سفر شروع کیا اور 2015 میں پیشہ ورانہ جو جِتسو مارشل آرٹس کیریئر کا آغاز کیا، 19ویں ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور ورلڈ گیمز برمنگھم میں شرکت کرنے والی واحد بھارتی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ان کے تمغوں میں تھائی لینڈ اوپن گراں پری 2022 میں 48 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی اور 8ویں ایشیائی جو جِتسو چیمپئن شپ 2024 ابوظہبی میں ڈیوو کلاسک ایونٹ میں ایک اور کانسی کا تمغہ شامل ہے۔