ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

با پردہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

با پردہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خواتین، طالبات کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا، انسانوں کے روپ میں چھپے دندے کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، سی سی ڈی کی کارروائی بھی جاری ہیں مگر آئے روز ایسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ملزم نے با پردہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔ 

اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ (فیروزوالہ) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک با پردہ خاتون کو سرِ عام ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم سڑک پر چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مختلف ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا۔