ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے زبردستی اسلام قبول کرنے کا کہا گیا ! کنیریا نے آفریدی پر الزامات کا پہاڑ کھڑا کردیا

مجھے زبردستی اسلام قبول کرنے کا کہا گیا ! کنیریا نے آفریدی پر الزامات کا پہاڑ کھڑا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزامات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزامات کا نیا پہاڑ کھڑا کردیا۔

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کھلاڑی دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر الزام عائد کیا کہ ’سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ شاہد آفریدی سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے‘۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق بہترین دوست تھے اور اعتراف کیا کہ وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔

شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ  سابق کھلاڑی دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ سمیت کئی کرکٹرز خوفزدہ تھا کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں انکے ریکارڈ توڑ دوں گا۔