قوم کے لئے بڑی خوشخبری  

اٹک،تیل ،کنواں،دریافت،اوگرا،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹک میں تیل کا کنواں دریافت ، یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی ہوئی ہے، تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔

اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریافت تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020ء کو ہوا تھا، کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافہ ہوگا۔