ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان آج ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں گے

 عمران خان آج ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں گے۔

عمران خان ایوانِ وزیر اعلیٰ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے  لانگ مارچ کے لیے مختلف کیمپوں کا دورہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی. گزشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان نے کل، بروز جمعہ 11 بجے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer