روس کی پاکستان کو گندم برآمد کرنے کی پیشکش

روس کی پاکستان کو گندم برآمد کرنے کی پیشکش
کیپشن: wheat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ سے روسی وفد نے ملاقات کی، روسی وفد نے پاکستان کو گندم برآمد کی پیشکش کی۔

اس موقع پر روسی وفد نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

روسی وفد نے Barter ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔