فاسٹ باؤلنگ کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں:شعیب اختر

Former cricketer
کیپشن: Shoaib Akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت فاسٹ باؤلنگ میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔ ہم پاکستانی پنجابی بھارتیوں سے بہت بہتر ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں۔ ہم پاکستانی پنجابی ان بھارتیوں سے بہت بہتر ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بیان پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا جس کے بعد سے ہی بھارتی میڈیا راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا اور شعیب اختر سے معافی مانگنےکا مطالبہ کرتا رہا۔


شعیب اختر انڈین کرکٹ سے متعلق ایسے کمنٹس دینے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں ایسے ہی بیانات کی وجہ سے انہیں اپنے سوشل میڈیا فالورز بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے۔