کالعدم تنظیم کا احتجاج، پنجاب میں 60 دن کے لئے رینجرز تعینات کرنے کافیصلہ

Interior minister
کیپشن: sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت  پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی، وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹی فی کیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ  رشید احمد نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی  ہے،پنجاب حکوت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔
شیخ  رشید کاکہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے 6 مرتبہ مذاکرات کیے،انہوں نے عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو احتجاج میں تبدیل کیا، ہم سے وعدہ کیا تھا کہ راستے کھول دیں گے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
کالعدم جماعت کی باتوں سے لگتا ہے کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، سادھوکی میں مظاہرین نے کلاشنکوف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید، 70زخمی ہو گئے، 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود نہیں ہے، اس لئے  فرانسیسی سفارتخانہ بند نہیں کر سکتے، پاکستان پر کافی دباؤ ہے، چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو۔میں اپنے وعدے پر قائم ہوں یہ خاموشی سے واپس چلے جائیں اور جذباتی نعروں سے گریز کریں،یہ نہ ہواس تنظیم پرعالمی پابندی لگ جائےپھرمعاملہ ہمارےبس میں بھی نہیں ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان  کا اس تنظیم سے کوئی تعلق رہا نہ ہی کبھی ان کے مظاہرے میں شریک ہوئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ  حکومت کہیں نہیں  جا رہی، مولانا فضل الرحمان ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔