(وسیم احمد) پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضا مند ہوگئی اور دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی،پی سی بی نے سیریز کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا، سیریز سے قبل کوئی پریکٹس میچ شیڈول نہیں کیا گیا ہے۔
سری لنکن بورڈ کی کوشش ہے کہ یہ سیریز کرسمس سے پہلے مکمل کرلی جائے ،پی سی بی سری لنکن بورڈ کے اتفاق کے بعد شیڈول کا اعلان کرے گا۔