زین مدنی: لاہور کے نجی ہوٹل میں بچوں کی کیٹ واک، حسین اداؤں سے متاثر ہو کر ہر کوئی داد دیتا رہ گیا۔
نشاط ہوٹل گلبرگ میں بچوں کے ملبوسات کے فیشن برینڈ ہوپ سکاچ کے زیر اہتمام فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے کیٹ واک کرکے خوب سماں باندھا، معصوم اداؤں کے حامل بچے جب کیٹ واک کے لئے ریمپ پر تشریف لائے تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے، ایک بچے نےستار بجا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ہوپ سکاچ برینڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچے من کے اچھے ہوتے ہیں اور اس شو کو کرنے کا مقصد بھی بچوں کی فنی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔