ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا

 سابق وزیراعظم کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلہ دیش کی  انسدادِ بدعنوانی کمیشن نےشیخ حسینہ کے خلاف ڈھاکا کے نواحی علاقے میں قیمتی زمینوں پر قبضےکے تین مقدمات دائر کررکھے تھے ۔خبرایجنسی کےمطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو عدالت نے جمعرات کو  کرپشن کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ فیصلہ ان کے انسانیت کے خلاف جرائم  میں سزائے موت کےفیصلے کے  ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے 

 عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ نے سرکاری زمین کو ذاتی ملکیت سمجھا، ریاستی وسائل پر نظر رکھی اور خود اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے سرکاری کارروائیوں میں ہیرا پھیری کی۔عدالت  کی جانب سے شیخ حسینہ کے امریکا میں مقیم بیٹے  اور بیٹی کو بھی 5،5  سال قید کی سزا سنائی گئی۔