سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 280.56 روپے سے کم ہوکر 280.55 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.60 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 37 پیسے مہنگا ہوکر 328.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.72 روپے مہنگا ہوکر 375.10 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 77.40 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 77.56 روپے کا ہوگیا۔