آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرےگی

آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرےگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، آئی ایم ایف کی ٹیم وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کے ماہرین آج سے ایف بی آر کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، آئی ایم ایف ماہرین ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مشاورت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتے تک ٹیکس پالیسی پر مشاورت کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔ریٹیلرز کے لیے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا، مزید 10 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی،تیار کی جانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی، ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کے لیے تکنیکی وفد معاونت کرے گا۔آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی، ٹیم کا موجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سے کوئی تعلق نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer