ینگ ڈاکٹرو ں نے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا،مریض رُل گئے

ینگ ڈاکٹرو ں نے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا،مریض رُل گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہسپتالوں میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔
میو ہسپتال،گنگارام ،سروسز ،جناح اور جنرل ہسپتال میں بائیکاٹ کیاگیا، تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے کی جانب سےڈاکٹرذیشان انورکے قتل اورڈاکٹرزکونوکریوں سے فارغ کرنے پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔
 ڈاکٹرز کے مطابق کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے1 ایڈہاک ڈاکٹرفارغ اور4ڈاکٹرزکو راولپنڈی ٹرانسفرکیاگیا جبکہ سروسزہسپتال کے ڈاکٹرعبدالمنان کو راولپنڈی تبدیل کیاگیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری پراحتجاج کادائرہ کاروسیع کردیں گے۔
صدر وائے ڈئی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا ہے کہ احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں بڑھا یاجائے گا۔