بڑی ڈکیتی،چور گھر سے سوا کروڑ لے اڑے

بیدیاں روڈ ،ویو گارڈن، چوری ، ملکی و غیر ملکی ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) بیدیاں روڈ پر واقع علی ویو گارڈن میں سوا کروڑ روپے کی چوری کی بڑی واردات، نامعلوم ملزمان طلائی زیوارت، ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
جنوبی چھائونی کے علاقے میں واقع علی ویو گارڈن میں امام علی نامی شخص کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، چور تالے توڑ کر شہری کے گھر کا صفایا کرگئے، نامعلوم ملزمان گھر سے 58 تولے سونا ،55 لاکھ نقدی اور 25 ہزار ریال لے کر فرار ہوئے، متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹے سے ملنے گیا ہوا تھا، واپس آئے تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔