دوستوں سے ملکر اپنے گھر والوں سے ڈکیتی کے ڈارمے کا ڈراپ سین

Drop Scene of Bank Robbery in johar town
کیپشن: Drop Scene of Bank Robbery
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: جوہر ٹاؤن میں بینک کے باہر ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، نوجوان اپنے اہلخانہ کے ہی پیسے ہضم کرنا چاہتا تھا جس کے لیے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

 تفصیلات کے مطابق 3روز قبل شہری جاسم سے بنک کے باہر گن پوائنٹ پر30لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے بتایا کہ وہ ڈاکو نہیں بلکہ متاثرہ شہری جاسم کے دوست تھے اور اسی کے کہنے پر ہی انہوں نے یہ ڈرامہ کیا۔

پولیس کی تفشیش کے مطابق مدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا، مدعی مقدمہ کے دوست ملزمان نعمان اور احمد نے بینک کے باہر جاسم سے گن پوائنٹ پر پیسے لوٹے اور فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان سے تمام رقم 30 لاکھ روپے برآمدکر لئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer