ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل

 پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے کل 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، لاہور ہائیکورٹ بار کے مختلف ہالز اور ہاائیکورٹ کے کمرہ عدالتوں میں پولنگ بوتھ قائم کردئیے گئے، لاہور ہائیکورٹ کے سینئرز اور عمر رسیدہ وکللاء کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔


 تفصیلات کے مطابق  پنجاب بار کونسل کے 28 نومبر کو ہونےوالے انتخابات کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں قائم پولنگ سپٹیشن میں سینئر وکلا کے لیے نیو بلڈنگ لیٹیگیشن سینٹر بالمقابل پارکنگ بولنگ بوتھ نمبر 1 تا 4 قائم کر دیئے گئے، پولنگ بوتھ نمبر 1 تا 4 میں ووٹ نمبر 1 تا 4 ہزار پانچ سو تک کے سینئر وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اٹارنی جنرل آفس میں پولنگ بوتھ نمبر 5 قائم ،ووٹ نمبر نمبر 4501 سے 5000 تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے، ہائیکورٹ بار کےکیانی ہال میں ووٹ نمبر 5001 سے 5500 تک، بوتھ نمبر 7 میں 5501 سے چھ ہزار تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، ہائیکورٹ بار کے سٹڈی روم میں پولنگ بوتھ نمبر آٹھ میں 6001 سے 6500 کے ووٹ نمبرز والے وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔

سٹڈی روم میں بوتھ نمبر نو میں 6501 سے 7 ہزار تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پولنگ بوتھ نمبر 10 میں ووٹ نمبر  7001 تا 7500  تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے، پونگ بوتھ نمبر 11میں 7501 سے 8 ہزار تک، بوتھ نمبر 12 میں 8001 سے 8500 تک ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

کراچی شہداء ہال میں پولنگ بوتھ نمبر13 میں 8501 سے 9000 تک ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ بوتھ نمبر14 میں 9001 سے 9500 تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کی لائبریری میں بوتھ نمبر 15 میں ووٹ نمبر 9501 سے دس ہزار تک ووٹ کاسٹ کریں گے ، جناح لاونج کے بوتھ نمبر 16 میں دس ہزار ایک سے لیکر دس ہزار پانچ سو تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔


جناح لاونج میں بوتھ نمبر 17 میں دس ہزار پانچ سو ایک سے گیارہ ہزار تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے، جسٹس یعقوب علی بلاک میں کورٹ نمبر 21 میں گیارہ ہزار ایک سے گیارہ ہزار 500  تک کے ووٹ کاسٹ ہو ں گے، کورٹ نمبر 27 میں 11501 سے 12000تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر 28 میں 12001 سے 12 ہزار 500 تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

کورٹ نمبر 22 میں 12501 سے 13 ہزار تک کے ووٹ کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر 23 میں 13 ہزار ایک سے  13500  تک ووٹر کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر 24 میں 13501 سے چودہ ہزار تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر 25 مئی 14114 ہزار 500  تک ووٹ کاسٹ ہوں گے ، جسٹس اے ایس بلاک میں کورٹ نمبر 7 میں 14501 سے 15 ہزار تک ووٹ کاسٹ کریں گے۔

کورٹ نمبر 29 میں 15001 سے 15500تک ووٹ کاسٹ کریں گے، کورٹ نمبر 30 میں 15501 سے 16 ہزار تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر آٹھ میں 16 ہزار ایک سے سولہ ہزار پانچ سو تک ووٹ کاسٹ ہوں گے، کورٹ نمبر 33 میں 16501 سے 17000 تک کے ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے، کورٹ نمبر 34 میں 17 ہزار ایک سے 17500 تک کے ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer