مراد راس نے نجی سکولوں کو خوشخبری سنادی

مراد راس نے نجی سکولوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن ہوگئی، وزیر تعلیم سکول مراد راس نے نئے نظام کا اجرا کردیا ، کہتے ہیں نئے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ارفع ٹیکنالوجی پارک میں صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول مراد راس نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کو آن لائن کردیا، مراد راس کا کہنا تھاکہ نئے نظام کے تحت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اپنی آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے، سسٹم سے نجی سکولوں کا مکمل اور درست ڈیٹا ملے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ، انھوں نے مزید کہا کہ سسٹم کا نام ای لائسنس فار پرائیویٹ سکولز رکھا گیا ہے،نجی سکولز یکم مارچ تک نئےنظام کے تحت اپنی رجسٹریشن مفت کراسکیں گے۔

مراد راس کا کہنا تھاکہ وہ سکولز بند کرنے کے حق میں بالکل بھی نہیں تھے لیکن کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مجبوری میں فیصلہ کیا، نجی سکولوں کی مالی سپورٹ کے لئے وفاقی حکومت خصوصی پیکج پر کام کررہی ہے ، مراد راس کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ہم پی آئی ٹی بی سے ملکر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائیں گے ۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائینگی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔

نئے وژن میں بچوں کے ب فارم کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔