تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود امتحانات کی اجازت

تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود امتحانات کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید راض /عمران یونس) تعلیمی ادارے بند پھر بھی امتحانات کی اجازت، فیڈرل ایجوکیشن نے آئی کیپ امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی اجازت دے دی، جس کے باعث کورونا پھیلنے کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔دوسری طرف یونیورسٹیز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہی ہیں یا نہیں؟مانیٹر کرنے کیلئے وفاقی سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایجوکیشن نے آئی کیپ امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی اجازت دے دی، ایک طرف کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند تو دوسری طرف اپنے ہی بیان کی نفی کی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے صرف پروفیشنل ،انٹری ٹیسٹ اورریکروٹمنٹ کا امتحان لینے کی اجازت ہے، آئی کیپ امتحان کے لئے ملک بھر سے ہزاروں طلباء لاہور، ملتان ، کراچی کا رخ کرتے ہیں۔

آئی کیپ امتحانات کا سلسلہ پندرہ روز تک جاری رہتا ہے،کورونا کے باعث ہاسٹل بند ہونے سے طلباء کا متعلقہ شہروں میں رہائش اختیار کرنا مشکل ہوگیا ہے، والدین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایجوکیشن کی غفلت کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے آئی کیپ امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد ایچ ای سی نے یونیورسٹیز میں کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے وفاقی سطح پر کمیٹی قائم کر دی ہے، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، سندھ ، اسلام آبا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔

ایچ ای سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نادیہ طاہر کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں، کمیٹی پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، کورونا وائرس سے متعلق خصوصی ایس او پیز تیار کرنے میں گائیڈ لائن بھی دے گی، کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شعور پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی،، یونیورسٹیز میں ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer