سابق آئی جی پنجاب جاتے جاتے اعلیٰ افسران کو پریشان کرگئے

سابق آئی جی پنجاب جاتے جاتے اعلیٰ افسران کو پریشان کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق ائی جی پنجاب جاتے جاتے اعلی افسران کو پریشان کرگئے۔خفیہ اداروں کی رپورٹس پرایس ایس پی سے ایڈیشنل ائی جی رینک کےافسران کوصوبہ بدرکرنے کے حکومتی فیصلے سے اگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ائی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نوازجاتےجاتےافسران کوپریشان کرگئے ہیں اوردرجنوں افسران کوخفیہ اداروں کی رپورٹس پرصوبہ بدرکرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی لسٹوں کے حوالے سے مطلع کر دیا۔ آخری خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت نےافسران کوپنجاب پولیس سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسی حوالے سے حکومت نے رائے طلب کی تھی۔ حکومت کواچھےافسران کےبارےمیں بھی آگاہ کر دیا ہے۔
سابق ائی جی پنجاب نے افسران کو اپنی غلطیاں اعلیٰ افسران پرڈالنے کی بجائے کام پرتوجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کرائم پرقابو پانے کے لیے فیلڈمیں جاکرفورس بڑھانے کوترجیح دینے کا کہا۔

Shazia Bashir

Content Writer