خواتین کو یونین کونسل کے سہارے نوکری لینا مہنگا پڑگیا

خواتین کو یونین کونسل کے سہارے نوکری لینا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹرانسفر پالیسی میں یونین کونسل کے نمبر حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ تبادلوں کیلئے خوار، سینکڑوں خواتین اساتذہ تبادلوں کیلئے ڈی پی آئی ایلمنٹری آفس میں سراپا احتجاج بن گئیں۔

 تفصیلات پڑھیں: ہال روڈ پر واقع ڈی پی آئی ایلمنٹری کے دفتر کے باہر بھرتی کے وقت یونین کونسل کے نمبرز سے استفادہ کرنے والی خواتین نے احتجاج کیا اور انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے ٹرانسفر پالیسی کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں سسرالی ضلع میں ٹرانسفر کردینا چاہیے۔

پنجاب ٹیچرزیونین کےصدر اللہ بخش ملک اور جنرل سیکرٹری وحید مراد یوسفی کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کےنمبر والی پالیسی محکمہ تعلیم کی اقربا پروری ہے، خواتین اساتذہ کے تبادلے بلا تفریق کیے جائیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2015 کے بعداب تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی گئی ہے۔ انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کیجائے بصورت دیگر اساتذہ کااحتجاج جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer