عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ متحرک، تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ متحرک، تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدعلی: عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ متحرک، داتا دربار،  شاہ عالم، مال اور ہال روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو داتا دربار، شاہ عالم، مال اور ہال روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات دیئے ہیں جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام شاہراہوں پر آپریشن شروع کر دیا۔ داتا دربارسے تین دکانیں سیل، چار کو نوٹسز جبکہ پانچ ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ شاہ عالم سے عارضی تجاوزات کے چار ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

مال اور ہال روڈ پر بھی آپریشن کے دوران اب تک چھ ٹرک سامان قبضے میں لے کر دوبارہ تجاوزات روکنے کے لیے کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب دھرم پورہ بازار اور شاہدرہ بازار میں آپریشن کے بعد تجاوزات مانیٹرنگ نہ ہونے سے پھر سے سڑکوں پر آگئیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مستقل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا رد عمل خوش آئند ہے مگر ضلعی انتظامیہ کو تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer