لاہوریوں کیلئے خوشخبری،برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگیا آسان

لاہوریوں کیلئے خوشخبری،برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگیا آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) میٹرو پولٹین کارپویشن نے پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس میں نئی ترامیم کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔

اموات کے سرٹیفکیٹس کیلئے 60 روز کی مدت بڑھا کر 5 سال جبکہ پیدائشی سرٹیفکیٹس 20 سال تک بنوایا جاسکے گا۔ ترمیمی سفارشات بیواؤں اور جائیدادوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئیں۔ یونین کونسلز کے چیئرمینوں کو پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس جاری کر نے کا مکمل اختیار دینے کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ورکنگ پیپرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد سیکرٹری بلدیات کو رسال کیے جائیں گے۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد ترامیم پر عمل درآمد ہوگا۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق اموات کا سرٹیفکیٹ 60 روز میں حاصل کرنا ضروری تھا۔ اب اس کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔ 61 ویں دن ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیلئے سول کورٹ ڈگری ضروری تھی۔ جس کی نوبت نہیں آئے گی۔ پیدائش سرٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسل سے پانچ سال میں حاصل کیا جاسکتا تھا۔ اب اس کی مدت بڑھا کر 20 سال کردی گئی ہے۔

 پیدائشی سرٹیفکیٹ لیٹ حاصل کرنے کے لیے اب عمر کی تصدیق کے لئے میڈیکل کی ضروت نہیں ہو گی۔ بلکہ ب فارم اور میٹرک کی سند کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer