ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین بچوں کو روزانہ سکول بھجوائیں، ورنہ جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں

والدین بچوں کو روزانہ سکول بھجوائیں، ورنہ جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں
کیپشن: City42 - Students, Parents, Govt schools,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کے لیے حکومت پنجاب نے نیا قانون تیار کرلیا۔

 نئے قانون کے مطابق سکول نہ بھیجنے اور طلبا کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر والدین کو 500 روپے سے 10 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتہ قید میں رکھا جائے گا۔ نئے قانون کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوارسال کردی گئی۔

دوسری جانب نئے قانون میں 2014 کمپلیسری ایجوکیشن ایکٹ میں شامل سبسڈی بند نہیں کی جائے گی۔ نئے قانون میں امداد جاری بلکہ نئی سزا اور جرمانہ شامل ہوگا۔ نئے قانون کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کیبنٹ کمیٹی آئندہ ہونے والے اجلاس میں دے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer