سٹی 42: الحمرا آرٹ سینٹر میں تین روزہ جشن اردو فیسٹیول منایا جائے گا
تقریب کاانعقاد یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام کیاجائیگا،فیسٹیول31،30مئی اور یکم جون تک الحمرا آرٹ سینٹر میں منعقد کیا جائیگا،جشن اردو فیسٹیول میں ملک بھر سے شاعر ادیب اور دانشور شرکت کریں گے
لیجنڈ اداکاروں البیلا، رنگیلا، علی اعجاز، وحید مراد پر تعزیتی پروگرامز کا انعقادکیاجائیگا،خواتین کےحقوق پرڈرامہ"تم کرتی کیاہو"بھی پیش کیاجائےگا،شام چوراسی گھرانے کی میوزیکل کلاسیکل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی،طارق عزیز کی یادیں تازہ کرنے کے لیے نیلام گھر شو کا انعقاد بھی ہوگا،اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے پروگرام کا انعقاد بھی ہوگا
جشن اردو فیسٹیول کی چیف کوآرڈینیٹر فرح دیبا رنگیلانے تیاریوں کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App