زاہد چودھری: 7 ڈاکٹرز نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) یا سینیئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس) کی اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔تاہم وہ اپنی مطلوبہ تعلیمی اسناد پیش نہ کر سکے۔اس پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
مذکورہ ڈاکٹرز نے ایم ایس شپ کیلئے درخواستیں تو دیں لیکن مطلوبہ کوالیفکیشن کی اسنادمہیانہ کرسکے۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا حسن کو ایم ایچ پی ای کی ڈگری نہ دکھانے پر شوکاز جاری کیا گیا۔گریڈ 19 کے ڈاکٹر رضوان حبیب ، ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان ،ڈاکٹر فائزہ کنول، ڈاکٹر شہروز حسن خان ،ڈاکٹر حامد اللہ اور ڈاکٹر زاہد منیر مذکورہ ڈاکٹرز نے جن ڈگریوں کا حامل ہونے کا دعویٰ کیا مگر پیش نہیں کیں۔
تعلیمی قابلیت کی ڈگریاں و سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ادھورے کوائف دینے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔