ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ : لاہورایئرپورٹ کے اطراف آلائشیں پھینکنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ : لاہورایئرپورٹ کے اطراف آلائشیں پھینکنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں صفائی اور فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے جامع حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے.

 اس سلسلے میں لاہور ایئرپورٹ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے ایام میں جانوروں کی آلائشوں، کوڑے اور کرکٹ کی مؤثر صفائی کے لیے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں خاص طور پر چوراہوں اور کھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
 لاہور ایئرپورٹ کی آس پاس کی مساجد سے اعلانات کرائے جائیں گے.جمعہ کے خطبات میں بھی امام مساجد خصوصی درس دیں گے.ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی .

لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں ضلعی انتظامیہ وایئر پورٹ انتظامیہ ملکر گشت بھی کریں گی.