عابد چودھری :مغلپورہ میں شہری عمیربٹ کےگھرمسلح افرادکادھاوا بول دیا،اسلحہ اور ڈنڈا برادر افراد نےگھرکےشیشےتوڑدیئے۔
جب انہیں روکا گیا تو منع کرنے پر ملزمان نے نوجوان عامر پر تشدد شروع کردیا،ملزمان کے تشدد سے عامر کے سر اور جسم پر گہرے زخم آئے،واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میں ملزمان کو دھاوا بول کر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ خاندان کے رشتہ دار ہیں ،رشتہ داروں نے خاندانی جھگڑے کو بنیاد بناکر دھاوا بولا۔
متاثرہ خاندان کے بیان کے مطابق اندراج مقدمہ کی درخواست و فوٹیج کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا۔