ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خسرہ بے قابو، ایک اور معصوم جان چلی گئی

 خسرہ بے قابو، ایک اور معصوم جان چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانگیر عالم : ڈہرکی کے علاقے کھینجو میں خسرہ بے قابو، ایک اور معصوم جان گئی، خسرہ سے متاثر کمسن بچی نسیمہ دم توڑ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی ایک ہفتے میں خسرہ سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، خسرہ کی وبا پھیلنے سے اسپتالوں میں بچوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

انتظامیہ کی نااہلی نے معصوم جانیں نگل لیں، علاقے میں خسرہ کی ویکسین مہم تاحال مؤثر نہ ہو سکی، شہریوں نے خسرہ کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔