فاران یامین: ٹریفک پولیس لاہور کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک کی 5بڑی خلاف ورزیاں کر نے پر 11 روز میں 5164 افراد گرفتار کر لئے۔
ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے کی خلاف ورزی پر 11روز میں 2828 افراد گرفتار کر لئے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ اوور لوڈنگ کرنے پر 1266 افراد گرفتار ،غیر رجسٹرڈ اور ریڑھی نما رکشوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے 140 افراد تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 877 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
کم عمر ڈرائیورز اور دیگر خلاف ورزیوں پر 53 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔