اسامہ ملک:کراچی کے علاقہ عزیز آباد آٹھ نمبر پر قائم شادی ہال میں دلہا اور دلہن والوں کے درمیان جھگڑا، جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں چلا دیں۔
سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، جس میں دلہا اور دلہن والوں کو آپس میں تلخ کلامی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کیا۔
ہال انتظامیہ کی جانب سے علاقائی پولیس کو طلب کیا گیا، مشتعل افراد نے پولیس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہاتھا پائی کے دوران پولیس کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہوگیا ،زخمی اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں یونس مسیح،ہیری اور ہیری ولد وکٹر شامل ہیں، گرفتار افراد اور 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ہنگامہ آراہی،تھوڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جھگڑا کرنے والے افراد مبینہ طور پر نشے میں تھے،دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔