ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارڈنز کی عدم موجودگی،   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر،  حادثات میں اضافہ

 وارڈنز کی عدم موجودگی،   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر،  حادثات میں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمیر افضل) ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی کی وجہ سے  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پرپہنچ گئیں, مولانا شوکت علی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ,شہری یوٹرنز کے راستے چھوڑ کر ون وے جانے لگے۔ 

آزادی چوک فلائی اوور، مولانا شوکت علی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ٹریفک وارڈنز کی کمی کے باعث  خلاف ورزیاں عروج پرپہنچ گئیں۔   شہری یوٹرنز کے راستے چھوڑ کر ون وے جانے لگے۔ٹریفک کی ون وے خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔ ٹریفک کی ون وے خلاف ورزی سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔سڑک اور یوٹرنز پر لگے روڈ وہیل سٹاپر بھی شہریوں کو پابند نہیں بنا سکے۔