ویب ڈیسک: 34 ویں نیشنل گیمز میں کشتی رانی کے مقابلے کراچی میں مکمل ہوگئے ، اوپن سی اور پی اے ایف یاٹ کلب میں ہوئے ان مقابلوں میں نیوی نے 9 گولڈ میڈل حاصل کرلئے۔
نیشنل گیمز سیلنگ میں 13 کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔
نیوی کے سیلرز نے پہلے مرحلے میں تمام 7 گولڈ میڈلز جیتے تھے اور دوسرے مرحلے میں مزید دو گولڈ میڈل جیت کر 13 میں سے 9 کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتےجبکہ باقی 4 کیٹیگریز میں دو برانز میڈلز حاصل کیے۔
کے پی اور ائیر فورس دوسرے نمبر پر رہیں ۔ انہوں نے دو، دو گولڈ میڈلز، چار، چار سلور میڈلز اور دو، دو برانز میڈلز حاصل کیے۔
آرمی نے تین سلور اور چار برانز، سندھ نے ایک سلور اور دو برانز ، پنجاب نے ایک سلور میڈل جبکہ بلوچستان نے سیلنگ کے مقابلوں میں ایک برانز میڈل حاصل کیا۔