ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرا مانی کی شوہر سے بڑھاپے میں دلچسپ ڈیمانڈسوشل میڈیا پر وائرل

حرا مانی کی شوہر سے بڑھاپے میں دلچسپ ڈیمانڈسوشل میڈیا پر وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک بار پھر اپنے شوہر اداکار سلمان ثاقب کے حوالے سے پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو  اپن طرف متوجہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی  ہمیشہ کی طرح  سب کو حیران کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں۔ اس بار اداکارہ نے اپنے شوہر  سلمان ثاقب عرف مانی پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ،جس میں ایک بوڑھا شخص اپنی بیوی کی تصویر کلک کر رہا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوہر مانی کو مخاطب کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا کہ " یہ ہیں ہم ، مجھےتب بھی تمھارے  سکس پیک ہی چاہیے،یاد رکھنا۔" سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ، جبکہ اداکارہ کے اس کمنٹ پر مداحوں کی ہنسی نہیں روک رہی۔