ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم تشکیل دے گئی۔مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریگی۔ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

یہاں اہم سوال یہ ہے کہ اسد قیصر حفاظتی ضمانت پر  صوابی میں موجود ہیں، شاہ محمود قریشی تاحال رہا نہیں ہوئے، پرویز خٹک لاپتہ ہیں، حلیم عادل شیخ کہیں چھے ہوئے ہیں، جبکہ مراد سعید اور حماد اظہر کئی دنوں سے روپوش ہیں، تو کمیٹٰی کے ارکان کب مل بیٹھیں گے اور مذاکرات کیسے ہوں گے؟ 

 دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی جگہ نئے رہنماؤں کو ذمہ دارایاں تجویز کر دیں۔ روف حسن کو سیکرٹری اطاعات جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 رؤف حسن بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ رؤف حسن کو فرخ حبیب کی جگہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات لگایا گیا ہے۔

 عمر ایوب خان کو پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ چند روز قبل اسد عمر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی حثیت سے استعفی دیا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer